کشمیر،اسلام آباد،بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ موسمیات کیمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر،اسلام آباد،بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:دالبندین،نوکنڈی 44،پنجگور42، چلاس،دادو،شہید بینظیر آباد، سبی، خضدار اور تربت میں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد32 ، لاہور32، کراچی31، پشاور35، کوئٹہ36، گلگت36، مظفرآباد34، مری23، چترال36، دیر30، مالم جبہ 19، فیصل آباد34، ملتان36، سرگودھا32، سری نگر32، راولاکوٹ27، جموں29، لہہ22، پلوامہ25، اننت ناگ22، شوپیاں 19اوربارہ مولہ22 میں سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن