ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی اپیلوں پر سماعت ملتوی 

Jul 30, 2021

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی اپیلوں پر سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفرعباسی اور عثمان غنی چیمہ ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے جبکہ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کی جگہ ان کے معاون وکیل اور کپٹن صفدرعدالت پیش ہوئے اور مریم نواز کی ایک روزہ استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے بتایاکہ درخواست کے ساتھ رپورٹس بھی نہیں، مریم نواز کو کرونا پازیٹیو ہے اور وہ کورنٹائن ہیں جس کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکیں، استدعا ہے کہ سماعت ملتوی کی جائے، عدالت نے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 4اگست تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں