کرونا: 76اموات،31اگست تک ویکسی نیشنن ورنہ سخت پابندی

اسلام آباد، بیجنگ، کراچی (نامہ نگار+  آئی این پی+ اے پی پی+ شنہوا) ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 76 افراد جاں بحق، اموات23 ہزار209 ہوگئیں، کیسز کی تعداد 10 لاکھ20 ہزار324ہوگئی۔4497  نئے کیسز رپورٹ،اب تک 9 لاکھ 37 ہزار 354 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار84 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ وفاقی وزیر سربراہ  این سی او سی اسد عمر نے ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ31 اگست سے مزید بندشیں لگنے جا رہی ہیں، 31 اگست کے بعد ویکسینیشن نہ کرانے والوں کے کام کرنے پر پابندی ہو گی۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے بتایا کہ سب سے زیادہ ویکسین لگوانے کی شرح اسلام آباد میں 56 فیصد ہے، جبکہ سب سے کم ویکسین لگوانے کی شرح سندھ اور کراچی میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ملک بند نہیں کر سکتے، یکم اگست سے ہوائی سفر کرنے والوں کے لیے ویکسی نیشن لازمی ہو گی،کم از کم ایک ڈوز لگوانے والے سفر کر سکیں گے۔ ویکسی نیشن نہ کرونے اساتذہ بی یکم اگست کے بعد سکول نہیں جا سکتے۔ بسوں کے ڈرائیور، کنڈکٹرز کو ویکسی نیشن کروانا ہو گی۔ بچوں کو سکول لے جانے والے ڈرائیور، کنڈکٹر، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی31 اگست تک ویکسی نیشن کروا لیں۔  ویکسین نہ لگوانے والے ورکرز31 اگست کے بعد ہوٹلوں، ریستورانوں، میرج ہالز میں کام نہیں کر سکیں گے۔ پبلک ڈیلنگ والے دفاتر ملازمین کی ویکسی نیشن کی آخری تاریخ 31 اگست ہے۔ 18سال سے زائد عمر کے طالب علم31 اگست تک ویکسینیٹ ہوں گے، بس، کوسٹرز ڈرائیورز، بس اڈوں اور عوامی مقامات پر کام کرنے والوں کے لیے ویکسین لگوانے کی آخری تاریخ بھی 31 اگست ہے۔ دنیا بھر میں مصدقہ کیسز کی تعداد 19کروڑ 59لاکھ 24 ہزار 801ہوگئی۔ امریکی حکومت کی جانب سے انسداد کووڈ۔ 19ویکسین کی تیس لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ حکومت پاکستان کے حوالے کردی گئی۔ ٹیکوں کی یہ کھیپ کوویکس اور یونیسیف کے اشتراک سے پہنچائی گئی ہیں۔ تقریب سے  معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ رواں سال کے آخر تک 70 فی صد ویکسین کی اہل آبادی کو ویکسین لگا دیں گئے۔ امریکہ کی طرف سے پہل 25لاکھ اور اب 30لاکھ ویکسین کی خوراکیں ملیں۔ ویکیسن کی امداد اور تحفہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کا ثبوت ہے۔ سندھ میں سبزی اور فروٹ منڈیوں میں ویکسین کارڈ کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔  وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام سکولز 2 اگست سے کھلیں گے۔ ایک روز میں 50 فیصد طلبہ کو سکول بلانے کی اجازت ہوگی۔وفاقی دارالحکومت میں موڈرنا ویکسین عام آدمی کو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ضلعی صحت نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی ہدایت کر دی ہے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کا اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔ سیکٹر جی ٹین فور کی سٹریٹ 45,42,40,10 اور 53 میں لاک ڈاؤن لگائیں۔ آئی ایٹ فور کی سٹریٹ 104,86,85 اور 105 میں شہریوں کی نقل و حرکت روکی جائے۔ جی 13/2 کی سٹریٹ 589 میں شہریوں کی نقل و حرکت روکی جائے۔ خط میں کہا گیا کہ متعلقہ علاقوں میں ایمرجنسی اقدامات کئے جائیں۔ کینیڈین حکومت نے حکومت پاکستان کو 162 موبائل وینٹی لیٹرز کا تحفہ پیش کیا۔ تقریب میں چئیرمین این ڈی ایم اے، لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز، کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمور اور وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے علاوہ کینڈین ہائی کمشن، وزارت صحت، آئی ایچ آئی ٹی سی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...