اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نوازشریف، مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے لوگوں کو بیانیے کے حوالے سے کنفیوژن ہے۔ ہماری جماعت کو دیوار میں چن دیا گیا ایسے ماحول میں اختلاف ہونا فطری ہے۔ کون سا بیانیہ لیکر چلیں۔ مزاحمت اور مفاہمت میں بہت باریک لائن ہے۔ آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے کہا کہ کون سے الیکشن میں 81 فیصد ٹرن آؤٹ ہوتا ہے۔ یہ آزاد کشمیر کے چار حلقے کھول دیں۔ صرف انگوٹھوں کے نشان چیک کر لیں۔ میں وہی مطالبہ کر رہا ہوں جو عمران خان کیا کرتے تھے کہ حلقے کھول دیں۔
لوگوں کو پارٹی بیانیے پر کنفیوژن ہے: محمد زبیر
Jul 30, 2021