حماد اظہر کا ایرانی سفیر کو فون: بلوچستان میں جلد بجلی بحالی پر زور  

 اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی سے ٹیلی فون پر ایران میں بجلی شارٹ فال کے باعث بلوچستان کے کچھ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر بات چیت کی اور وزیر توانائی نے بلوچستان کو بجلی کی جلد از جلد بحالی پر زور دیا۔ ایرانی سفیر نے وزیر توانائی کو بجلی کی جلد بحالی کی یقین دہانی کرائی۔  قبل ازیں اپنے بیان میں وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ایران میں بجلی کے شارٹ فال سے ساحلی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ  ہو رہی ہے۔ پاکستان رواں سال بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی تیاری شروع کر دے گا۔ اس سلسلے میں چارجنگ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کا کام شروع کر دیا ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں الیکٹرک کاروں کی چارجنگ اور دیگر امور سے متعلق تقریب ہوئی۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت نے گزشتہ سال الیکٹرک وہیکل پالیسی تیار کی جس میں ٹیکس مراعات دیں۔ جنگ پالیسی جلد کابینہ کے سامنے پیش کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...