کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں کھلم کھلا دھاندلی ہوئی۔ وفاقی وزیر نے آزاد کشمیر میں پیسے بانٹنے۔ عام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔ پی پی کارکنان تیاری کریں۔ ہمیں بڑی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے تو آپس کے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔ دھاندلی کے باوجود پی پی بڑی اپوزیشن پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے۔ ہم کراچی میں بھی پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔ پی پی کی حکمت عملی سیاسی اور پارلیمانی ہے۔ ہم نے وفاقی اور ایم کیو ایم کا مقابلہ کیا۔ کراچی کو صرف پی پی ہی بچا سکتی ہے۔ کراچی میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے۔ صوبے کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ پانی کیلئے منصوبے لیکر آئیں گے۔ وزیراعظم نے کراچی کیلئے پانی کا کوئی انتظام نہیں کیا۔ سندھ کو پانی کا حق نہیں دیا جاتا۔ ارسا اپنا کردار ادا نہیں کرتا، کراچی میں تنظیمی سطح پر پانی چوری کو روکنا ہوگا۔ مسائل کے حل کیلئے سیاسی اور انتظامی توازن قائم کرنا ہوگا۔ کراچی کی سڑکوں پر رواں مالی سال بس لانا شروع ہو کر دیں گے۔ بیروزگاری مہنگائی اور غربت سے متعلق پی ٹی آئی پالیسیوں سے عوام ڈوب رہے ہیں۔ کراچی میں پی پی کی حکومت بہت ضروری ہے۔ وفاق میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔ ملکر کام کریں گے تو آئندہ حکومت بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ پی پی نے آئندہ حکومت بنانی ہے تو کراچی کی سیٹیں جیتنا ہوں گی۔ ایم کیو ایم کے دہشت گردوں کا راج ختم ہو چکا ہے۔ کراچی میں پی ٹی آئی کی شکل میں نئی ایم کیو ایم سامنے آئی ہے۔ کراچی کا دوسرا مسئلہ کچرے کا ہے۔ کچھ اضلاع ایم کیو ایم کے قبضے میں تھے وہاں کام نہیں ہوئے۔ پی پی واحد جماعت ہے جو عام آدمی کی بات کرتی ہے۔ پی ٹی آئی کا کراچی سے صفایا کریں گے۔ ملک کو بچانے کیلئے پی پی کردار ادا کر سکتی ہے۔ ماضی میں بھی سندھ کے ساتھ ناانصافیاں ہوئیں۔ اب بھی جاری ہیں ۔ سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کا حق نہیں دیا جاتا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے وفاق اور ایم کیو ایم کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ کراچی سے آپ نے بدمعاشوں کو بھگانا ہے آپس کے اختلافات کو 6 سے 8 ماہ تک ختم کر دیں کسی بھی وقت جنرل الیکشن ہو سکتے ہیں۔ کارکن ابھی سے تیاری شروع کر دیں کراچی سے لیکر کشمیر تک سلیکٹڈ کو بھگائیں گے۔ دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری نے سینئر صحافی صلاح الدین حیدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم صلاح الدین حیدر ایک کہنہ مشق صحافی تھے۔ ان کی شعبہ صحافت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں دعا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔دریں اثنا وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے بلاول سے ملاقات میں صوبے میں پامی کی قلت کو مسائل پر بریفنگ دی،بلاول بھٹو نے کہا اس مسئلہ کو ہر صورت حل کیا جائے۔
عام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں کارکن تیاری کریں: بلاول
Jul 30, 2021