سی پیک منصوبے بلاچستان کی ترقی کا گیم چینجز، بر وقت مکمل کرینگے: فواد چودھری

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین سے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ظہور احمد آغا کو گورنر بلوچستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری فواد حسین نے کہا کہ بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بدقسمتی سے ماضی میں کسی نے بلوچستان کی ترقی پر توجہ نہیں دی۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے بلوچستان کو سب سے بڑا ترقیاتی پیکج دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ بلوچستان پیکج سے خطے کی ستر سالہ محرومیوں کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا۔ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے حقیقی گیم چینجر ثابت ہوں گے۔ ان منصوبوں کو بروقت مکمل کرلیا جائے گا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کی محرومیوں کو دور کرنے کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وفاق اور صوبائی حکومت کے مابین بہتر روابط کے لئے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی اینی میشن انڈسٹری میں ہر سال 20 گنا اضافہ ہو رہا ہے۔  سال 2021کے آخر میں صرف اینی میشن انڈسٹری 300 ارب ڈالر کا ہدف عبور کر جائے گی۔ پاکستان اس میں 8.4 ارب ڈالر کا فیئر شیئر حاصل کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اینی میشن، گیمنگ اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون کے لئے وزارت اطلاعات و نشریات اور برطانیہ کی بورن موتھ یونیورسٹی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  بورن موتھ یونیورسٹی کے ساتھ شراکت داری سے پاکستانی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا موقع میسر آئے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات بورن موتھ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر پاکستانی نوجوانوں میں گیمنگ اور اینی میشن کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 200 سے زائد ٹی وی چینلز کام کر رہے ہیں جبکہ ڈیجیٹل چینلز کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے۔  ہم فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگریز کے لئے سکالر شپس پروگرام شروع کئے جا رہے ہیں۔  بورن موتھ یونیورسٹی کی جانب سے تعاون کی فراہمی اس شعبہ میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات میں پانچ پاکستانی فلموں کی بیجنگ میں نمائش بھی شامل ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات آپ کی فلم دنیا کو دکھانے کیلئے آپ کے ساتھ شراکت داری کریگی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...