مری (نامہ نگار خصوصی)پھگواڑی بازار کے تمام تاجران رورل ہیلتھ سنٹر کے بالکل قریب کوڑا پھینک جاتے ہیںپھگواڑی ہسپتال کے پاس گندگی کا ڈھیر تاجران پھگواڑی تمام طرح کا کوڑا ہسپتال کے پاس پھینک جاتے ہیں جس کی وجہ سے شدید بدبو ہسپتال کے اندر تک آتی ہے کوڑا پھینکنے کے لیے ایک گڑھا بنایا جائے جس میں باقائدہ کوڑا پھینکا جائے ۔تاکہ ہسپتال کے پاس سے بدبو ختم ہو سکے ایک طرف ہسپتال اور دوسری طرف گندگی کا ڈھیر مریض ٹھیک ہونے کے بجائے مزید بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اہلیان علاقہ نے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گندگی کو فوری ختم کیا جائے اور کوڑا رکھنے کے لیے ڈسٹ بن لگائے جائیں یا گڑھا کھودا جائے۔