میٹرک امتحانات، گرلز سکول بھلاکھر کی 10 طالبات کو ڈیٹ شیٹ جاری نہ ہوئی 

کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں و گردونواح میں آج بروز جمعہ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہو رہے ہیں جس کے لیئے 9 امتحانی مراکز قائم کیئے گئے ہیں کلرسیداں شہر میں تین چوآخالصہ اور دوبیرن کلاں میں دو دو مراکز قائم کیئے گئے ہیں جبکہ بھلاکھر سکول کی دس طالبات کو ڈیٹ شیٹ ہی جاری نہ ہوسکی۔کلرسیداں شہر میں گورنمنٹ گرلز/بوائز ڈگری کالجز اور الائیڈ سکول کلرسیداں،گورنمنٹ بوائر گرلز ہائر سیکنڈری سکولز چوآ خالصہ،گورنمنٹ بوائز/گرلز سیکنڈری سکولز دوبیرن کلاں،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈیرہ خالصہ اور بھکڑال میں امتحانی مراکز قائم کیئے گئے ہیں جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھلاکھر کی دس ریگولر طالبات کو آج سے شروع ہونے والے امتحانات کی سرے سے ڈیٹ شیٹ ہی جاری نہ ہوسکی جس کی وجہ سے ان کے شریک امتحانات ہونے کا کوئی بھی امکان باقی نہیں ہے۔ مقامی مدرسہ کی انتظامیہ نے بھی اس میں اپنی کسی کوتاہی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کو ڈیٹ شیٹ کیوں نہ مل سکی اور اس سے لاعلم ہیں ۔ادھر متاثرہ طالبات کے والدین نے صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ریگولر طالبات کو ڈیٹ شیٹ جاری نہ کرنے کی ذمہ دار سکول انتظامیہ اور راولپنڈی تعلیمی بورڈ ہے طالبات مدرسہ میں زیرتعلیم تھیں جنہیں امتحانات میں شریک نہ کرکے ان کے مستقبل سے کھیلا گیا انہوں نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...