ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)تحریک لبیک سے متعلق امیدوارنعمان محبوب اعوان نے واہ کنٹونمنٹ بورڈحلقہ نمبرتین سے کاغذات داخل کرواکے حلقہ بھرمیںاپنی انتخابی مہم کاآغازکردیا،انہوںنے کہاکہ ہم اسلامی تعلیمات کی روشنی میںجھوٹ اورمنافقت کے خلاف حق کاپرچم سربلندرکھنے کی خاطرمیدان میںآئے ہیں ،ہمارامقصدملک میںغلامی رسولؐمیںرہتے ہوئے ختم نبوتؐکاتحفظ اورعظمت ناموس صحابہؓ واہلبیتؓکیلیئے عملی کردارکوفروغ دیناہے،اوراداروںمیںدینی حرمت کے خلاف جوسازشیںکی جاتی ہیں،ان کاقلع قمع کرناہے،جس کیلیئے بنیادی سطح پرحلقہ میںہونے والے انتخابات میںحصہ لے کرعوام کے شعورکوپختہ اوراجاگرکرنے میںاپنی ذمہ داریوںکوعملی شکل دے رہے ہیں،حلقہ کے عوام ووٹ دیتے وقت امیدوارکے نظریہ اوراس کے عملی کرداروخدمات پرگہری نظررکھتے ہوئے فیصلہ کریںکہ ان کاووٹ جوکہ قومی امانت ہوتی ہے،صحیح جگہ استعمال ہورہاہے،یامعاشرے کے اندرنفرتوںکوفروغ دینے والے عناصرکے ہاتھ مضبوط کیئے جارہے ہیں۔