گوجرخان (نامہ نگار)پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کمرتوڑ مہنگائی سے ملک کے عوام بلبلا اٹھے ہیں تبدیلی کے نام پر بننے والی عمران کی حکومت نے عوام کو بدامنی بیروزگاری مہنگائی اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی گھی اور آٹا مہنگا کرکے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان برپا کردیا ہے ہر ماہ بجلی اورگیس کے بھاری بھرکم بلوں نے عوام کاجینا محال کر رکھا ہے ملک کے غریب عوام سے جینے کاحق بھی چھین لیا ہے حکمران آئے روزعوام پر مہنگائی کے بم گرا رہے ہیں پوری حکومتی مشینری عوام کے خون پسینے سے کمائی پر نت نئے ٹیکسز لگا کر عوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈالنے پر لگی ہوئی ہے موجودہ حکومت سے نجات کے ذریعے ہی ملک کو موجودہ بحران سے نکالا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی مسلم لیگ یوتھ ونگ ن راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر سید ندیم عباس بخاری مرکزی انجمن آڑھتیاں گوجرخان کے صدر راجہ سجاد سلیم حیدرعرف کالا مسلم لیگ ن پروفیشنل ونگ گوجرخان کے صدر احمد شاہ خان مسلم لیگ ن کے تحصیلی سیکرٹری اطلاعات خان گلاب خان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین تحصیل گوجر خان کی صدر شازیہ سلطان بٹ سٹی صدر شمشاد بیگم ملک محمد فیاض آف موہڑہ سندھو نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔
پی ٹی آئی حکومت میں کمرتوڑ مہنگائی سے عوام بلبلا اٹھے،جاوید اخلاص
Jul 30, 2021