ڈیم   فنڈ میں پہلا عطیہ دینے والا ملازمین کے جھوٹے مقدمہ پر جیل میں مقید  

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان میں ڈیم فنڈ میں پہلی فنڈنگ کرنے والے راجہ جاوید خالد قادری پچھلے کئی مہینوں سے جیل میں ہیں ان پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا راجہ جاوید خالد قادری کے صاحبزادے محمد نبیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرے والد وہ واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے وزیراعظم عمران خان کی آواز پر ڈیم فنڈ میں سب سے پہلے پیسے جمع کروا ئے اور میرے والدنے اوورسیز پاکستانی ہونے کے ساتھ ساتھ جب بھی اپنے ملک کے لیے کچھ کرنے کا موقع ملا تو انہوں نے ملک کی خدمت کی ۔انہوں نے اللہ والا ویلفیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے لاکھوں پاکستانیوں کی مدد کی اور پورے پاکستان میں ویلفیئر کے کام کیے اپنا بزنس تباہ کرکے میرے والدنے ملک کے لیے دن رات ایک کیا پچھلے کافی عرصے سے ہمارے اپنے ملازمین نے ان پر جھوٹا مقدمہ بنوایا جس کی وجہ سے وہ جیل میں موجود ہیں اور ہم وزیراعظم پاکستان چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دیا جائے اور میرے والدکے کیس میں ایکشن لیا جائے۔ ہمارے ملازمین نے میری والدہ پر بھی جھوٹا مقدمہ کروا دیا میرے والد بیمار ہیں ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن