خانیوال (کرائم رپورٹر ) ٹرین میں شوہر سے شراب برآمد ہونے پر خاتون نے ر یلوے پولیس پر تھپڑوں کی بارش کر دی حیدرآباد پولیس نے مبینہ رشوت لیکر خاتون کا نام ایف آئی آر میں درج نہیں کیا، خاتون نے دوبارہ جھگڑے کی کوشش ریلوے پولیس نے مشکل سے جان بچائی تفصیلات کے مطابق گرین لائن کراچی سے خانیوال کے لیے حیدرآباد اسٹیشن کے قریب پہنچی تو ریلوے پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک فیملی سے شراب کی بوتلیں برآمد کی جس کے بعد خاتون نے ریلوے پولیس اہلکاروں جن کا تعلق خانیوال سے تھا پر تھپڑوں کی بارش کردی ویڈیو بھی بناتی رہی تاہم ریلوے تھانہ پولیس حیدرآباد میں ایف آئی آر درج کی لیکن خاتون کا نام تک ایف آئی آر درج نہ کیا ایف آئی ایف آئی آرمیں صرف ایک ہی شخص کو شراب پینے کے جرم میں گرفتار کیا تھا یار دے کر خاتون کو بچالیا گیا جس پر ریلوے پولیس کے ملازمین میں خوف کی فضا قائم ہو گئی ہے ریلوے پولیس حیدرآباد میں خاتون کو بچانے کے لیے مبینہ طور پر چمک کے آگے خاموش دکھائی دی اور اسے ایف آئی آر کے سے نام نکالنے میں بھرپور مدد فراہم کی ذرائع کے مطابق تھپڑ مارنے والی خاتون بھی پولیس ملازمہ تھی۔ جی ایم ریلوے لاہور وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر حیدرآباد پولیس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ جب کہ ٹرین منیجر سید ضیغم عباس نے خانیوال پہنچ کر میڈیا کو صورت حال سے آگاہ کیا انھوں نے آئی جی ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ حیدرآباد ایس ایچ او کے خلاف انکوائری کی جائے اور خاتون کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے۔