کے الیکٹرک کی کارروائی، 3000 خطرناک کنڈوں کا خاتمہ 

کراچی ( کامرس رپورٹر) کے الیکٹرک پاور سسٹم پر غیر قانونی تجاوزات اور کنڈوں کے نیٹ ورک کیخلاف شہر بھر میں اقدامات کر رہا ہے۔ ان  اقدامات کا مقصد  صارفین کو محفوظ اور متواتر  بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کے الیکٹرک کی ٹیمز نے ملیر کے 12 مقامات پر کنڈے منقطع کیے گئے۔ کنڈوں سے چلنے والے 3000 سے زائد غیر قانونی کنیکشز ہٹائے گئے ہیں جبکہ ان مقامات پر قانونی میٹر کنکشنز کی تعداد 2500 ہے۔ یہ صورتحال اس نقصان کی نشاندہی کرتی جو کے الیکٹرک کو ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی پر اْٹھانا پڑتا ہے۔ کے الیکٹرک کے نیٹ ورک پر کنڈہ لگا کر مراد میمن گوٹھ، میمن گوٹھ اور ملیر کالونی میں رہائشی اور کمرشل مقامات پر غیر قانونی اور غیر محفوظ کنیکشنز کے زریعے بجلی حاصل  جا رہی تھی ۔ ملیر ہی کے علاقے میں ایک اور کارروائی کے دوران کے الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر سے خطرناک اسٹریٹ لائٹس کے سوئچز کو 8 مختلف مقامات سے منقطع کیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک نے متعلقہ رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ ایسی غیر محفوظ اور غیر قانونی طریقہ کار کے بجائے قانونی اور محفوظ  میٹر والے کنیکشنز کے ذریعے بجلی حاصل کریں۔ کریک ڈاؤن کے دوران کے الیکٹرک کی ٹیم مقامی لوگوں سے جارحانہ رویئے اور مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ کے الیکٹرک نے متنبہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید ریڈز بھی کی جائیں گی۔
کے الیکٹرک

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...