ٹوکیو اولمپکس میں چین 15طلائی تمغوں کے ساتھ سر فہرست

ٹوکیو(پی پی آئی) اولمپکس کے جوڈو ایونٹ میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ بھی ہار گئے۔ٹوکیو اولمپکس کے جوڈو ایونٹ میں مصری کھلاڑی رامادان درویش نے پاکستان کے شاہ حسین شاہ کو ناک آئوٹ کر کے کامیابی حاصل کی، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 3منٹ 9سیکنڈ تک جاری رہا۔خاتون سوئمر بسمہ خان کل پچاس میٹر فری اسٹائل میں ایکشن میں ہوں گی۔ اب تک پاکستان کے پانچ اتھلیٹس کھیلوں کے اس عالمی میلے سے باہر ہوچکے ہیں، جن میں ویٹ لفٹر طلحہ طالب، شوٹر گلفام، سوئمر حسیب طارق، بیڈمنٹن کھلاڑی ماہ حور شہزاد اور اب جوڈو کاز فارغ ہوچکے ہیں۔ اب 5اتھلیٹ ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے باقی ہیں، جن میں شوٹر غلام مصطفی بشیر، خلیل اختر، اتھلیٹ ارشد ندیم، نجمہ پروین اور سوئمر بسمہ خان شامل ہیں۔ٹوکیو اولمپکس  میں چین 15طلائی ، 7سلور اور 9کانسی  کے تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل پر سرفہرست  آ گیا میزبان ملک جاپان 15گولڈ میڈلز مجموعی طور پر 25میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ امریکہ  14گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے ،  روئنگ مقابلوں میں آئرلینڈ نے دوسرا میڈل نام کر لیا ہے ۔ نیدرلینڈز اور چین نے مردوں اور خواتین کے کواڈ اسکلز ریسز مقابلوں میں کم ترین وقت میں فاصلہ طے کرکے طلائی تمغے نام کر لیے۔ٹوکیو کے سی فارسٹ واٹروے میں منعقدہ مقابلوں میں دونوں ممالک کی ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چین کی خواتین کھلاڑیوں نے مقررہ فاصلہ 6 منٹ 5 سیکنڈ 13 مائیکرو سیکنڈز میں طے کیا، مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پولینڈ کی خواتین کھلاڑی 6 سیکنڈز سے زائد پیچھے رہیں جبکہ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے کانسی کا تمغہ جیتا۔مردوں کے مقابلے میں نیدرلینڈز نے طلائی تمغہ جیتا، کو بدھ کو مختلف مقابلوں میں جیتے جانے والے چار میڈلز میں سے ایک تھا۔ڈچ ٹیم نے مقررہ فاصلہ 5 منٹ 32سیکنڈ 3 مائیکرو سیکنڈ میں مکمل کیا، برطانیہ کی ٹیم 1.72 سیکنڈز پیچھے رہی اور جاندی کے تمغے کی حقدار قرار پائی جبکہ آسٹریلیا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔مقابلوں کا انعقاد گرم اور ہوادار موسم میں ہوا، منتظمین کی جانب سے خراب موسم کی پیش گوئیوں کے باعث مقابلے دو روز تک ملتوی کر دیے گئے تھے۔ٹوکیو گیمز کے پہلے دونوں روئنگ مقابلے سنسنی خیز رہے اور ویمنز ڈبل اسکلز میں رومانیا کی انکوٹا بوڈنر اور سِمونہ راڈس نے طلائی تمغہ جیتا جبکہ مردوں کے مقابلے میں فرانس کے ہوگو بوشرون اور میتھیو انڈروڈیاس فاتح قرار پائے، دونوں مقابلے اولمپکس کے ریکارڈ وقت کے ساتھ جیتے گئے۔نیوزی لینڈ کی بروکس ڈنوہوے اور حنا اوسبورن نے خواتین مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ نیدرلینڈز کی روز ڈے جونگ اور لیزا شینارڈ کانسی کا تمغہ حاصل کر سکیں۔مردوں کے مقابلے میں نیدرلینڈز کے میلوِن ٹیویلار اور اسٹف بروئنِنک نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ چین کے لیو زییو اور زہنگ لیانگ نے کانسی کا تمغہ جیتا۔نیدرلینڈز اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ چیمپئن شپ 2019کے ری میچ میں آسٹریلوی خواتین نے مقررہ فاصلہ 6 منٹ 15 سیکنڈ 37 مائیکرو سیکنڈ میں طے کرکے دوبارہ فتح حاصل کی اور طلائی تمغہ جیتا۔آئرلینڈ نے مقابلے کے آخری حصے میں برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا اور کانسی کا تمغہ جیتا جو اولمپکس کے روئنگ مقابلوں میں اس کا دوسرا میڈل ہے۔
دوسرامیڈل

ای پیپر دی نیشن