شام سے پہلے گھر آجانا۔۔۔۔

: ,. وہ بول رہا تھا اور اچھا لگ رہا تھا ۔۔۔ دنیا میں کوئی شخص آپ کا اپنے  سے  اونچا قد پسند نہیں کرتا سوائے  آپ کے  والد کے  جو اس دن کا انتظار کرتے  ہیں جب آپ کا قد ان سے  نکل جائے ۔۔دنیا میں کوئی شخص آپ کو خود سے  حسین نہیں دیکھنا چاہتا سوائے  آپ کی ماں کے  جسے  آپ ہر روپ میں حسین لگتے  ہیں۔۔پروفیسر صاحب کہتے  ہیں حسد ہر انسان کی فطرت میں ہے  ۔۔بس کچھ لوگ اسے  چھپانا جانتے  ہیں۔۔سوائے  والدین کے  ۔والدین کے  دل میں خدا پاک نے  اتنی محبت بھر دی کہ حسد کے  لئے  جگہ ہی نہ بچی۔۔۔ورنہ کون آپ کو چیمپین بنانے  کے  خاطر خود ریس سے  ودڈرا withdrawکرتا ہے ؟؟ 
اسی لئے  سٹیج پر آ کر ایوارڈ وصول کرنے  والا ہر بڑا آدمی اپنی ماں کی اک سادہ سی نصیحت یا باپ کے  دیئے  گئے  پہلے  سو روپے  کے  نوٹ کا ذکر ضرور کرتا ہے ۔۔شاید اس لئے  کہ تمام عمر اس سادہ نصیحت اور پرانے  نوٹ کو بے کار سمجھنے  والی اولاد جس دن اس کی اصل قیمت جان لیتی ہے  ۔۔اسے  اپنے  سینے  کی تجوری میں محفوظ کر لیتی ہے ۔۔پھر جب طوفان آتا ہے  اور بادل گرجتے  ہیں تو سب سے  پہلے  ۔۔جی ہاں سب سے  پہلے  یہی یاد آتا ہے  کہ ماں بابا نے  کہا تھا۔۔شام سے  پہلے  گھر آ جانا۔۔۔

ای پیپر دی نیشن