گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی خواتین ونگ کی سٹی صدر شکیلہ سلیم رانا ایڈووکیٹ نے نو منتخب ایم پی اے احسن سلیم بریارسے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور احسن سلیم بریار کو پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ احسن سلیم بریار نے سیالکوٹ میں تاریخی فتح حاصل کی ہے، امید ہے احسن سلیم بریار اسمبلی کے پلیٹ فارم پر حلقے کے عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے اور علاقے کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے، احسن سلیم بریار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹروں نے عوامی خدمت ایمانداری اور اعتماد کی سیاست کو کامیابی دلائی، انہوں نے پی پی 38 سیالکوٹ کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک میں ایمانداری اور اعتماد کی سیاست پروان چڑھے گی، عوام نے مخالف پارٹی کے منفی بیانیہ کو مسترد کر دیا۔