گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)چیئرمین وزیراعلیٰ شکائت سیل خالد عزیز لون نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن اور ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی سے واضح ہوچکا ہے کہ قوم وزیراعظم عمران خان کو ہی اپنا حقیقی لیڈر تسلیم کرتی ہے ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے وفد سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک انصاف کے سابق سٹی جنرل سیکرٹری مصطفی خالد لون ،سلمان چغتائی ،شاہد ممتاز لون ،شاہد غفاری ،سوئل مٹواور دیگر بھی موجود تھے خالد عزیز لون نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کیئے گئے وعدوں کو تیزی سے پورا کر رہی ہے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے انڈسٹری ، صنعتی اور کاروباری طبقے کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے مشکل ترین اور گھمبیر مسائل کا دور ختم ہو چکا ہے پاکستان کی سمت درست ہو چکی ہے اور ترقی و خوشحالی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عام آدمی کے تمام مسائل کا خاتمہ کر کے انکی زندگی میں خوشحالی اور آسانیاں لائیں گے ۔