پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت اپوزیشن جماعتوں کو ہضم نہیں ہورہی:ناصر محمود واہگہ 

Jul 30, 2021

جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت اپوزیشن جماعتوں کو ہضم نہیں ہورہی اور وہ حکومت مخالف پراپیگنڈا میں مصروف ہیں جس کے تدارک کیلئے عوام خود ان سازشی عناصر کا راستہ روک رہے ہیں جس کی واضح مثال آزاد کشمیر کے انتخابات ہیں جن میں کشمیر کے عوام کا اپوزیشن جماعتوں کو مسترد کرکے پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد کا ا ظہار کرنا ہے ، اپنے ایک بیان میں چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا کہ پی ٹی آئی عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے ۔

مزیدخبریں