وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ملتان میں موجودگی ‘ تمام محکمے الرٹ رہے

Jul 30, 2021

ملتان (خبر نگار خصوصی ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملتان میں موجودگی کے باعث تمام محکمے الرٹ رہے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ شہر میں صورتحال بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ روٹ پر بھی خصوصی صفائی کرتا رہا اسی طرح میٹرو پولیٹن  کارپوریشن اور تحصیل کونسل کا عملہ بھی سارا دن مختلف روٹس پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتا رہا بڑی تعداد میں تجاوزات کا سامان قبضے میں لے لیا وزیر اعلیٰ روٹ پر سکیورٹی الرٹ رہی۔

مزیدخبریں