شجاع آباد(خبرنگار)شجاع آباد پرائیوٹ سکول انتظامیہ کی غنڈہ گردی میٹرک کے طلبا کی رول نمبر سلپیں روک لیں طلبا کی بڑی تعداد چند روز قبل نجی پریس کلب پہنچی اور صحافیوںسے سکول انتظامیہ کی غنڈہ گردی بارے بتایا جس پر صحافیوں نے سکول پہنچ کر سکول پرنسپل کا موقف لینے کی کوشش کی تو سکول انتظامیہ نے کھلم کھلا غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوںکے قیمتی کیمرے توڈ دیئے تشدد کرنے کی کوشش کی اور موقف دینے سے انکار کردیا صحافی برادری نے سکول انتظامیہ کے خلاف سیاہ پیٹاں باندھ شدید احتجاج کیا اور انہوںنے کہاکہ احتجاج سکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہونے تک جاری رہے گا انہوںنے وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری تعلیم سے واقعہ کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔