ملتان (نمائندہ نوائے وقت )پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) نے اپنیمشن کریٹیل چارجنگ اور بلنگ پلیٹ فارم کی ٹرانسفارمیشن کیلئے وہیل کلائیڈ ٹیکنالوجیز کیساتھ ایک تذویراتی معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ ندیم خان ، قائم مقام سی ای او ، اور گروپ سی ایف او، پی ٹی سی ایل اور یوفون اور چن ڑیا وائی ، صدر جنوبی ایشیائ، وہیل کلائڈ ٹیکنالوجیز نے اسلام آباد میں پی ٹی سی ایل کے ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب کے دوران معاہدہ پر دستخط کئے۔ جعفر خالد، گروپ سی ٹی آئی او ( ڈویلپمنٹ)، پی ٹی سی ایل اور یوفون ،سعد ایم وڑائچ، گروپ سی ٹی آئی او (آپریشنز)، پی ٹی سی ایل اور یوفون، ایاز احمد، نائب صدر، وہیل کلائڈ ٹیکنالوجیز، پاکستان نے دونوں کمپنیوں کی سینئر قیادت کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔ یہ ٹرانسفارمیشن پی ٹی سی ایل کی طرف سے اپنے قابل قدر صارفین کو بہتر تجربے فراہم کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں میں سے ایک اہم قد م ہے۔اس اقدام سے فکسڈ لائن کنزیومرز اور کارپوریٹ صارفین کو بلنگ اورا نوائسنگ کے حوالے سے باسہولت اختیارمیسرہوگا۔