ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی نتاشہ دولتانہ کی دادی کے انتقال پر تعزیت

وہاڑی( نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ کی دادی عقیلہ دولتانہ کی وفات پر ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا اس موقع پر انہوں نے عقیلہ دولتانہ کی سیاسی و سماجی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ دولتانہ خاندان کو جنوبی پنجاب کی سیاست میں اہم مقام حاصل ہے۔ اس موقع پر طلحہ آصف خان بھی موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن