غفلت ٗمنچن برانچ جن پورکے پشتے کمزور ہونے سے پانی باہر نکلنے لگا

Jul 30, 2021

جن پور (نامہ نگار )انہار افسران کی غفلت ٗنچن برانچ جن پورکے پشتے کمزور ہونے سے پانی باہر نکلنے لگا۔ منچن برانچ جن پور میں قومی شاہراہ نزد پل کے قریب نہر میں پانی زیادہ آنے کی وجہ سے پانی نہر سے باہر نکلنا شروع ہو گیا اورآبادی کی طرف آہستہ آہستہ بہنے لگا کیونکہ منچن برانچ کے پشتے کمزور ہیں مگر محکمہ انہار کے سب انجینئر اور ایس ڈی او نے کوئی توجہ نہیں دی۔شہریوں نے نہر کی فوٹیج بنا کر ایکسین انہار کو نشادہی کی ایکسین انہار ہیڈ پنجند عبدالقیوم نے فوری منچن برانچ جن پور پر تمام پشتے فوری مظبوط کرنے کا حکم دیدیا۔

مزیدخبریں