بلدیاتی نمائندوں کی بحالی میں قانونی پیچیدگیاں ہیں : محمود الرشید 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)صو بائی وزیربلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالہ سے عمران خان کو ملنے والے نوٹس کا جواب دیا جائے گا اور پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے انٹرا پارٹی الیکشن کروائے انہو ںنے کہاکہ بلدیاتی نمائندوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور سپریم کورٹ نے بلدیاتی نمائندوں کو بحال کیا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ 2013  کا بلدیاتی ایکٹ ختم ہو چکا ہے - صو بائی وزیر نے کہاکہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کروانا چاہتے ہیں لیکن قانونی پیچیدگیاں ہیںسرکٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا وزیراعلی پنجاب نے گوجرانوالہ کیلئے ریکارڈ ترقیاتی پیکیج دیا اور گوجرانوالہ کی تاریخ میں بڑے ترقیاتی کام شروع ہونے جا رہے ہیں- انہوںنے کہاکہ ارباب غلام رحیم کو وزیر اعظم عمران خاں کا معاون خصوصی بنانے سے سندھ کے سیاسی معاملات میں بہتری آئے گی ۔اس موقع پر میاں طارق محمود‘ جمال ناصر چیمہ‘ صدر پی ٹی آئی ساجدخاں‘ ساجد جمال‘ نعمان اللہ ‘ صفدر وڑائچ‘ علی شبیرمہر نائب صدر پی ایچ اے اور دیگر ہمراہ تھے۔ قبل ازیں کمشنر آفس گوجرانوالہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے صوبائی وزیر نے کہاکہ صفائی ‘ سیوریج اورسالڈ ویسٹ کے شعبوں  سے متعلق عوامی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے مزید اقدامات کئے جائیںکمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار احمد گھمن نے بتایا کہ ترقیاتی پیکیج پرعمل درآمد کیلئے پروگرام مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا گیا جس کا ہفتہ وار اجلاس ہو رہاہے-  انہوںنے بتایاکہ سالانہ تر قیاتی پروگرام ( اے ڈی پی ) کے حوالہ سے تمام اسکیمیں سی ایم آفس کی مقررہ ٹائم لائن کے مطابق منظو ر کی جا رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...