آباد(نمائندہ نوائے وقت)ایمن آباد اور اس کے ملحقہ علاقوں میں مون سون بارشوں سے نمٹنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔بارشوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔پورا علاقہ پانی میں گھر گیا، علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بن گئی ۔گلیاں اور بازار کیچڑ اور کچرے سے بھر گئے۔گلیاں اور نالیاں نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگیں۔ عوام الناس کے لئے علاقے سے گزرنا دشوار ہو گیا،بارشوں کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں۔علاقہ مکینوں نے کمشنر وایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن گوجرانوالہ ذوالفقار گھمن چیف میٹروپولیٹن آفیسر خواجہ عمران صفدر سے فوری نوٹس لینے اور ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کا مطالبہ کیا ۔