گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈائیریکٹر جنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات کی زیرِ قیادت آبی حیات کی بحالی اور بقا کیلئے محکمہ فشریز کے اہم اقدامات برو ئے کا لا رہا ہے تمام قدرتی پانیوں بشمول دریا، نہریں، جھیلیں، ڈیم اور ندی نالوں میں بچہ مچھلی کی سٹاکنگ جاری ہے۔ اَپر چناب کینال، ضلع گوجرانوالہ، میں مچھلی کی فرائی اور بچہ مچھلی قدرتی پانی میں چھوڑا گیا۔ محکمہ فشریز پنجاب ہر سال اپنی مختلف ہیچریوں پر مصنوعی طریقے سے بچہ مچھلی حاصل کرتا ہے اور آبی حیات کا توازن قائم رکھنے کیلئے اُسے قدرتی پانیوں میں چھوڑا جاتا ہے۔اِس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فش ہیچری کوٹلی آرائیاں سیالکوٹ میاں غلام قادر نے آج اپنی ٹیم کے ہمراہ اَپر چناب کینال میں مچھلی کی فرائی اور بچہ مچھلی کی سٹاکنگ کی ہے۔ ڈپٹی ڈائیریکٹر فشریز گوجرانوالہ ڈویژن شوکت محمود نے اِس پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائیریکٹر فشریز ضلع گوجرانوالہ رانا محمد جاوید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی ڈائیریکٹر فشریز ضلع گوجرانوالہ شوکت محمود نے کہا ہے کہ قدرتی پانیوں میں بچہ مچھلی کی سٹاکنگ سے دریاؤں میں مچھلیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
دریا، نہروں، جھیلوں میں بچہ مچھلی کی سٹاکنگ جاری ہے:شوکت محمود
Jul 30, 2021