گوجرانوالہ:ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون تیزکرنے کا فیصلہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون مزید تیزکرنے کا فیصلہ اس حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکاردگی کے جائزہ کے سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)حسین احمد رضا کی زیر صدارت ہوا جس میںایس این اے تنویر عباس نے بتایا کریک ڈائون کے دوارن یکم جون سے 24جولائی2021تک26 ہزار 531چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں جن میں 1172خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر منافع خوروں کو 45لاکھ 13ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 17افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور 74افراد کو جیل بھیجا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پرائس مجسٹریٹ کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کیلئے پرائس مجسٹریٹ موبائل ایپ بھی متعارف کروا دی گئی ہے، تمام مجسٹریٹ موقع پر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کی گئی کاروائی موبائل ایپ پر اپلوڈ کر دیں گے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوحسین احمد رضا چوہدری نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا فردا جائزہ لیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنی چھاپہ مار کاروائیاں مزید بڑھائیں اور ناجائز منافع خوروں کے کریک ڈان مزید تیز کریں۔

ای پیپر دی نیشن