عوام کی خدمت مشن اور اوڑھنابچھونا ہے‘میر ضیاء  اللہ لانگو 

کوئٹہ ( اے پی پی)  صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء  اللہ لانگو سے آج وزیر داخلہ آفس میں بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مختلف مکاتبِ فکر کے لوگوں نے ملاقاتیں کیں۔ وزیر داخلہ نے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے فوری ہدایات دیں۔وزیر داخلہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت مشن اور اوڑھنا بچھونا ہے۔ صوبائی حکومت عوام کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔  اپنے علاقے کی ترقی کیلئے جاری منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا۔زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا،ہم کام کرتے ہیں اور عمل کرکے دکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ یکساں ترقی کے ویڑن کے تحت پسماندہ علاقوں کو ترقی کی دوڑ میں شامل کیا گیاہے۔کرپشن کی دلدل میں دھنسے عناصر صرف خالی نعرے لگا سکتے ہیں ہماری حکومت عوامی مسائل کے حل پر  خصوصی توجہ دی جا رہی ہے شہر اور قصبات کو یکساں طو رپر ترقی کی راہ پر لا رہے ہیں۔مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں سے تسلسل کے ساتھ مشاورت خوش آئند ہے اورہم مسائل کے حل کیلئے آپ کی ذاتی دلچسپی پر شکرگزار ہیں۔وزیر داخلہ سے ملاقات کرنے والو ں میں میر منظور لانگو،سید حبیب شاہ،بابو رمضان لانگو، ریاض لانگو،دانیال لانگو و دیگر لوگ شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن