خاران ( محمد عیسی محمد حسنی)کورکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان میجر جنرل ایمن بلال صفدر کی خاران آمد جہاں انہوں نے سابق کورکمانڈر وسابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ سے ان کے نواسہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے اظہار تعزیت کی ۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی‘ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی‘نوابزادہ امیر شہر یار خان نوشیروانی ‘حاجی نبی بخش چنال ودیگر علاقائی معتبرین بھی موجود تھے اس دوران کلی قادر آباد چنال میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔