لودھراں( نامہ نگار) موضع سمرا کے نمبر دار جنگ شیر علی خان المعروف فرمان علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موضع سمرا کے بااثرزمیندار ہزاروں روپے کے باقی دار ہیں لیکن چھ ماہ گزرنے کے باوجودبااثر زمیندار واجب الادا ٓبیانہ نہ دے رہے ہیں الٹا دھمکیاں دے کر پریشان کر رہے ہیں نمبردار جنگ شیر علی خان نے ڈپٹی کمشنر عمران قریشی سے مطالبہ کیا ہے کہ باقی داران کے خلاف قانونی کاروائی کرکے آبیانہ کی وصولی کے لئے مدد اور تحفظ فراہم کیا جائے۔
بااثر زمیندار آبیانہ نہیںدے رہے ڈی سی کارروائی کریں: نمبردار جنگ شیر علی
Jul 30, 2021