ملتان ( سماجی رپورٹر ) محکمہ جنگلات کے افسران اور شجرکاری مہم کے دوران کروڑوں کی کرپشن محکمہ کی ملی بھگت کے بغیر مکمن ہی نہیںدرختوں کا قتل عام ٹمبر مافیا کے ارکان پولیس اور محکمہ جنگلات کے افسران کی ملی بھگت سے ہوتا ہے ، چیک پوسٹوں اور ناکوں پر موجود پولیس اہلکارچندروپوں کے عوض سرکاری لکڑی کو جانے دیتے ہیں ،درختوں کے قتل عام اور چوری سے دریائوں اور نہروں کے کنارے اور پشتے بھی کافی کمزور ہوچکے جن کے ٹوٹنے کا خدشہ لاحق رہتا ہے شہری عبدالرحیم‘نواز خان‘فاروق خان اور مقبول احمد نے کہاکہ محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے ٹمبر مافیا کے ارکان درختوں کا صفایا کررہے ہیں درخت کٹنے اور چوری ہونے پر جنگلات کے فاریسٹ گارڈ کے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔
شجرکاری مہم میں کروڑوں کی کرپشن ملی بھگت کے بغیرممکن نہیں‘شہری
Jul 30, 2021