قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے ہوگا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے ہوگا

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کا 122 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ اپوزیشن حکومت کے جاری کردہ پندرہ آرڈینینسز کو نامنظور کرنے کی قراردادیں ایوان میں پیش کرے گی اور مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بارے توجہ مبذول کروانے کا نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔ گندم کپاس چاول اور گنے کی فی ایکٹر پیداوار میں کمی کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا اور مختلف قراردادوں کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہوں گی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے قواعد میں ترامیم بھی ایوان میں پیش ہوں گی اور پرائیویٹ ممبرز بلز بھی بڑی تعداد میں پیش کیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...