کورونا ویکسین لگوانے والے ملازمین ہی دفتر داخل ہوسکتے ہیں ،گوگل اور فیس بک کا اعلان

امریکا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنوں گوگل اور فیس بک کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں کے امریکا میں موجود ملازمین کو دفاتر میں داخل ہونے کے لیے کووڈ ویکسین لگوانا ہو گی۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کی انتہائی متعدی قسم ڈیلٹا کے پھیلا کے پیش نظر گذشتہ روز گوگل اور فیس بک نے ویکسین مکمل نہ کروانے والے ملازمین کو دفتر آنے سے منع کر دیا ہے۔آئندہ مہینوں کے دوران گوگل اپنی ویکسی نیشن مہم کو دوسرے ممالک میں بڑھانے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔واضح رہے کہ سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے بھی اپنی تمام پروڈکشنز کے امریکی اداکاروں اور عملے کے لیے ویکسین لگانے کی پالیسی پر عمل درآمد کیا ہے اس کے علاوہ ایپل کمپنی اپنے امریکی سٹورز پر خریداروں اور عملے کے لیے ماسک پہننے کی پالیسی کو بحال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے چاہے وہ کورونا وائرس کی ویکسین لگا چکے ہوں یا نہیں۔

ای پیپر دی نیشن