آسٹریلیا کی ریاست نیو ساﺅتھ ویلز کے دارالحکومت سڈنی میں کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں مدد کے لیے سینکڑوں فوجی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاستی وزیر برائے پولیس اور ہنگامی حالاتڈیوڈ ایلیوٹ نے کہا کہ سڈنی کے کچھ عوام سمجھتے ہیں کہ کورونا ضوابط پر عملدرآمد ان پر لاگو نہیں ہوتے ہیں لہذا اس اقدام کا مقصد ان کی اس سوچ کو بدلنا اور کورونا لاک ڈاﺅن پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ آسٹریلیا کی ڈیفنس فروس کی فوج کو پیر سے غیرمسلح گشت شروع کرنے سے قبل تربیت دی جائے گی ۔ عوم سے کہا گیا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے دوران صرف بہت ضروری کاموں جیساکہ شاپنگ اور طبی علاج معالجہ اور دیگر ضروری کاموں کے علاوہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔
آسٹریلیا، سڈنی میں کورونا لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سینکڑوں فوجی تعینات
Jul 30, 2021 | 16:35