امریکی صدر جوبائیڈن کی اہلیہ جیل بائیڈن کے پاوں کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس آپریشن کے ذریعے ان کے بائیں پاوں میں موجود مواد کو نکالا گیا ہے جو ایک گہرے زخم کا سبب بن گیا تھا۔ امریکی خاتون اول جیل بائیڈن کے ترجمان مائیکل لاروزا نے کا کہنا ہے کہ جیل بائیڈن چند روز قبل امریکی ریاست ہوائی میں چھٹی والے دن ساحل سمندر پر چہل قدمی کر رہی تھیں کہ اس دوران ان کے بائیں پاوں میں کوئی چیز داخل ہو گئی۔ طبی معائنے کے بعد زخم کا سبب بننے والی چیز واضح نہیں ہو سکی تاہم جیل کا زخم اب صاف اور کسی بھی نوعیت کے زہریلے مواد سے خالی ہے۔ مائیکل لاروزا نے بتایا کہ یہ واقعہ گذشتہ ہفتے کے آخر میں جیل بائیڈن کی ہوائی میں دو سرکاری تقریبات سے پہلے پیش آیا تھا، جہاں وہ ٹوکیو میں اولمپکس 2020 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد گئی تھیں۔ امریکی ریاست میں اپنے دورے کے دوران خاتون اول نے کورونا ویکسینیشن سنٹر کے دورے کے ساتھ جوائنٹ بیس پرل ہاربر ہیکم میں فوجی خاندانوں کے ساتھ وقت گزارا۔