یمن میں مسافر بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 4 افراد ہلاک 11،زخمی

یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں مسافر بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 11زخمی ہوگئے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کے ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ الحدیدہ کے جنوبی ضلع دوریمی میں حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے مسافر بس ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک 11زخمی ہوگئے۔انہوں نے مزید کہا کہ حوثی باغیوں نے بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد اندھا دھند فائرنگ شرو ع کردی جس کے نتیجے میں ملحقہ علاقے میں کچھ رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد شہری بھی زخمی ہوگئے ہیں ۔ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کرا دیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن