سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افرادصحت یاب ہونے کے فوری بعد ویکسین لگوا سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارتِ صحت نے ایک بیان میں کہا کہ کووِڈ19کی ویکسین کی پہلی خوراک انفیکشن ہونے کے 10 روز بعد لگوائی جا سکتی ہے، طبی مطالعات سے پتاچلا ہے کہ ایسا کرنا محفوظ ہے۔وزارت نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے بچا ﺅکے لیے ویکسین لگوانے والے شخص کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اوراس طرح وائرس کی نئی شدید قسموں سے بھی بچاجاسکتا ہے۔محکمہ صحت کے حکام نے کرونا وائرس کی ڈیلٹا قسم پرتشویش کا اظہارکیا ۔وائرس کی اس قسم کی سب سے پہلے بھارت میں تشخیص ہوئی تھی۔مطالعات سے پتاچلا کہ یہ شکل کووِڈ19 کیاصل سے تین گنا زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔