وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ایک اہم قدم ,وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں قائم خپل وزیر اعلیٰ شکایت سیل کے بارے میں نچلی سطح پر عوام کو آگاہی دینے کا فیصلہ ,ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے اضلاع میں خپل وزیر اعلیٰ شکایت سیل سے متعلق آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰٰ سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔مراسلہ کے مطابق عوام کی آگاہی کیلئے تمام سرکاری عمارتوں اور دیگر عوامی مقامات پر بینرز اور پوسٹرز لگائے جائیں۔وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات کا فوری ازالہ صوبائی حکومت کی گڈ گورننس حکمت عملی کا اہم جز ہے۔ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے ہروقت کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی شکایت سیل عوامی شکایات کے ازالے کے لئے فوری اقدامات اٹھاتا ہے۔عوام اپنے شکایات کے ازالے کیلئے کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں۔