وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور پی پی 38 کی جیت سے واضح ہو گیا کہ قوم پی ٹی آئی کی طرف سے ملک کی ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے خوش، مطمئن اور آگاہ ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قوم پہلی بار شوبازی عیاری، مکاری اور چوربازاری کے بغیر حقیقی ترقی دیکھ رہی ہے، اب صرف عوام کی خدمت کرنے والے افسران ہی عہدوں پر رہیں گے۔ پنجاب حکومت انسانی ترقی پر خرچ کر رہی ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کمرکس لی ہے، عثمان بزدار تمام معاملات کی خود نگرانی کیلئے صوبہ بھر کے دورے کر رہے ہیں، عوامی خدمت کے درمیان حائل ہونے والے سرکاری افسران کو گھربھیج رہے ہیں۔
انتخابی فتوحات سے واضح ہو گیا قوم پی ٹی آئی کے اقدامات سے مطمئن ہے . ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
Jul 30, 2021 | 19:26