پاکستان نے آزاد جموں و کشمیر کے حالیہ انتخابات کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے گمراہ کن اور بے بنیاد بیان کویکسر مسترد کر دیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے آج ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے بناوٹی احتجاج کو مسترد کرنے اور جموں و کشمیر کے تنازعے پر پاکستان کے واضح اور مستقل موقف سے آگاہ کرنے کے لئے بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت اس حقیقت کو نہیں چھپا سکتا کہ وہ جموں و کشمیر کے حصوں پر غیرقانونی طو ر پر قابض ہے۔غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر پر اپنے قبضے کو دوام بخشنے کے لئے بھارت نے گزشتہ سات دہائیوں اور خصوصاً پانچ اگست 2019ء سے بے گناہ کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔
پاکستان نے آزاد جموں و کشمیر کے حالیہ انتخابات کے حوالے سے بھارت کے گمراہ کن اور بے بنیاد بیان کویکسر مسترد کر دیا
Jul 30, 2021 | 20:43