وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ٹوئٹ کیا ہے کہ سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیر اعظم کی پالیسی بالکل واضع ہے ہم ہر ایسے اقدام کے خلاف ہوں گے جس سے عام آدمی کی معیشت شدید متاثر ہو ۔ چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ این سی او سی اور سندہ حکومت اس ضمن میں ایک ایسا لائحہ عمل مرتب کریں کہ عام آدمی کا روزگار اور کاروبار کم سے کم متاثر ہو۔
ہم ہر ایسے اقدام کے خلاف ہوں گے جس سے عام آدمی کی معیشت شدید متاثر ہو . چوہدری فواد حسین
Jul 30, 2021 | 20:56