قومی اسمبلی،پولیس نور مقدم کیس کی درست سمت تحقیقات کررہی،میڈیا سنسنی پھیلانے سے گریز کرے

Jul 30, 2021 | 21:48

ویب ڈیسک

قومی اسمبلی کو جمعہ کے روز بتایا گیا کہ اسلام آباد پولیس نورمقدم قتل کیس کی درست سمت میں تحقیقات کر رہی ہے اور میڈیا کو اس سلسلے میں سنسنی پھیلانے سے گریز کرنا چاہئے۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ خواتین پرتشدد اور ایذارسانی کا کوئی عذر قابل قبول نہیں ہے۔وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا کہ پہلی بار حکومت خواتین اور بچوں کے قتل اور ریپ کے مقدمات میں مدعی بننے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے ایک صنفی تحفظاتی یونٹ قائم کیا ہے اور کوئی بھی خواتین کی ہراسگی اور بچوں سے زیادتی کے واقعات 8090 پر رپورٹ کر سکتا ہے۔قبل ازیں ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن دونوں طرف کے ارکان نے خواتین اور بچوں پرتشدد کے خوفناک واقعات خصوصاً نور مقدم کے لرزہ خیز قتل کی پرزور مذمت کی اور مجرموں کو عبرتناک سزا دینے اور ان کا نشانہ بننے والوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے نوجوانوں میں اخلاقیات کو پروان چڑھانے کیلئے اسلامی تعلیمات پر بھی زور دیا۔ایوان کا اجلاس اب پیر کی شام پانچ بجے دوبارہ شروع ہو گا۔

مزیدخبریں