دشمنوں کوامن عمل ثبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی. جنرل قمر جاوید باجوہ

Jul 30, 2021 | 22:25

ویب ڈیسک

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستا ن میں امن پاکستان کی دلی خواہش ہے ,دونوں ممالک کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے ، دشمنوں کوامن عمل ثبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.وہ جمعہ کو پندرہ رکنی افغان میڈیا وفد سے گفتگو کررہے تھے .آئی ایس پی آر کے مطابق افغان میڈیا وفد نے جمعہ کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی. اس موقع پر گفتگو کے دورا ن آرمی چیف نے کہاکہ میڈیا دونوں ممالک کے درمیان ثقافت ،سماجی اور عوامی رابطوں کے فروغ کے لئے سازگار ماحول قائم کرنے میں ایک پل کا کردار ادا کرسکتا ہے،میڈیا اور عوام کی زمہ داری ہے کہ وہ امن کو تباہ کرنے والوں کی شناخت کرکے انھیں شکست دیں.انہوں نے کہاکہ افغانستا ن میں امن پاکستان کی بڑی خواہش ہے کیونکہ دونوں ممالک کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے.آرمی چیف نے کہا کہ امن کو تباہ کرنے والوں کو امن عمل کو ثبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ,پاکستان کے جامع بارڈرمنیجمنٹ رجیم کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرحد وں کی سیکورٹی دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہے .علاقائی رابطوں کے دونوں ممالک کے فوائد  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے  علاقے کی پائیدار ترقی کیلئے افغانستان میں امن کی بحالی کی اہمیت کو اجاگر کیا. پاک افغان یوتھ فورم کے صحافیوں کے دورہ کا اہتمام کرنے کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے آرمی چیف مستقبل میں مزید مسلسل دوروں کے تبادلے کی امیدظاہر کی، افغان صحافیوں نے تبادلہ خیال کا موقع دینے پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا۔ افغان میڈیا وفد نے پاکستان کا افغان مہاجرین کی میزبانی اور امن عمل میں کردار کو قابل قدر قرار دیا۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے موقع پر افغان صحافی نے کہا کہ افغان عوام کے لیے پاکستان کی کاوش پر شکرگزار ہیں.

مزیدخبریں