پاکستان نے کہا ہے کہ وہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں افغان امن عمل سے متعلق ٹرائیکا پلس اجلاس کا منتظر ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کاری کے لئے ٹرائیکا پلس کو ایک اہم فورم سمجھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دوحا میں ٹرائیکا پلس اجلاس کا منتظر ہے، جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان باقاعدگی سے اس فورم میں حصہ لے رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کیلئے کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کاری کے لئے ٹرائیکا پلس کو ایک اہم فورم سمجھتا ہے. دفتر خارجہ
Jul 30, 2021 | 22:31