امریکی ریاست کینٹکی میں مسلسل طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی اور اس دوران مختلف واقعات میں اموات کی تعداد 16 ہوگئی۔
گورنر کینٹکی نے اموات کی تعداد دگنا ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ریاستی دارالحکومت فرینکفرٹ سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاست میں گھر اور کاریں کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئی ہیں۔گورنر کینٹکی نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ اسپتالوں، میونسپل اداروں اور فائر بریگیڈ کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے۔جبکہ متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ عارضی ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔