لندن (نیٹ نیوز) ورلڈ بینک نے کہا ہے بدترین معاشی بحران کا شکار سری لنکا میں ورلڈ بینک کی جانب سے نئے قرضے جاری کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے اس وقت سری لنکا کے لیے ضروری ہے وہ بنیادی معاشی ڈھانچے میں اصلاحات کرے۔ اور بحران کا سبب بننے والے بنیادی مسائل زرمبادلہ ذخائر میں کمی، ملک میں غذائی اجناس، ایندھن اور ادویات کی قلت کو حل کرنے کے لیے معاشی استحکام پر توجہ مرکوز کرے۔
سری لنکا کو نئے قرضے جاری کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں: ورلڈ بنک
Jul 30, 2022