کرنل لئیق اور کزن کی شہادت،جسٹس اعجازکی سربراہی میں کمشن قائم 

  کوئٹہ (آئی ا ین پی ) حکومت بلوچستان   کی جانب سے بلوچستان کے علاقے زیارت میں کرنل لئیق اور ان کے کزن کی شہادت کے بعد آپریشن کے دوران مرنے والے 9 مبینہ دہشت گردوں کے زیر حراست ہونے یا نہ ہونے سے متعلق انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس اعجاز سواتی کمیشن کی سربراہی کریں گے۔ جوڈیشل کمیشن کی سربراہی کے لیے بلوچستان حکومت کی جانب سے جسٹس اعجاز سواتی کا تقرر کیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جوڈیشل کمیشن انکوائری مکمل کرکے 30 روز میں رپورٹ حکومت کو جمع کرائیگا، کمیشن تعین کرے گا کہ زیارت آپریشن میں مارے گئے افراد لاپتا افراد میں سے تھے یا نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...