اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت میں یونیورسل سروسز فنڈز میں کرپشن ریفرنس میں جج احتساب عدالت اعظم خان کے رخصت پر ہونے کے باعث فرد جرم ایک بار پھر موخر کر دی گئی ۔جمعہ کو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت پیش نہ ہوئے،احتساب عدالت میں سماعت بغیر کارروائی 8 ستمبر تک ملتوی ۔ یونیورسل سروسز فنڈز کی اشتہاری مہم میں یوسف رضا گیلانی،سلیم بیگ سمیت دیگر ملزمان نے اختیارات سے تجاوز کیا ،ملزمان پر اختیارات کے غلط استعمال، یو ایس ایف کی اشتہاری مہم من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے۔