لاہور (نیٹ نیوز) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر استنبول سے ڈی پورٹ ہوکر آئے روز 53 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار کئے گئے تمام پاکستانی غیر قانونی طریقے سے ترکی میں مقیم تھے اور ترک حکومت نے انہیں گرفتار کرکے پاکستان ڈی پورٹ کر دیا ایف آئی اے نے ملزموں کو سینٹرل کورٹ میں پیش کیا گرفتار ہونے والے ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھتے ہیں جو بھاری رقوم کے عوض ترکی پہنچے تھے فاضل عدالت نے ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
53 پاکستانی ترکی سے ڈی پورٹ، لاہور ائیرپورٹ پر گرفتار، جیل بھجوا دیا گیا
Jul 30, 2022